گراس روٹ لیول پر سپورٹس کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 9گیموں کے کوچ تعینات

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:36

جھنگ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)ڈی سی مدثر ریاض ملک نے سپورٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ گراس روٹ لیول پر سپورٹس کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈویلپمنٹ پلان 2017/18کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ضلعی سطح پر 9گیموں ، کرکٹ ،کبڈی ، فٹبال ، ٹیبل ٹینس ۔ ریسلنگ ، ایتھلیٹس ، والی بال ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، کے کوچ تعینات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انچارج سپورٹس سہولیات جھنگ طاہر ملک ، ڈی او سپورٹس مہر الطاف ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایجوکیشن محمد خالد ، ضلعی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تعلیمی ادارون کے سربراہان کو ہدایت جاری کی کہ کھلاڑیوں کے انتخابات اورگیموں کے انعقاد کے سلسلہ میں نئے کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں