ڈی سی اور ڈی پی او جھنگ کا ایل این جی پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ اور سائینو ہائیڈرو پروجیکٹ ہیڈ تریموں کادورہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:36

جھنگ ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء):ڈی سی مدثر ریاض ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ اور سائینو ہائیڈرو پروجیکٹ ہیڈ تریموں کادورہ کیا، ڈی پی اونے آر ایل این جی وزٹ کے دوران چائنیز انجینئرز، ورکروں کی سکیورٹی کا خصوصی جائزہ لیا۔

انہوں نے نئے پاور پلانٹ کے لئے مختص کی گئی زمین اور بلڈنگ کا جائزہ لیا ، انہوں نے نئی بلڈنگ کو سکیورٹی کے لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔ ان کوچائنیز انجینئرز اور ورکروں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کے جوان ہمہ وقت چائنیز پروجیکٹس کی سیکورٹی کیلئے تعینات ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر سیکورٹی کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے سائینو ہائیڈرو پروجیکٹ ہیڈ تریموں کا وزٹ کیا ،اس دوارن پراجیکٹ مینجمنٹ اورانتظامیہ سائنوہائیڈروپراجیکٹ ہیڈتریموں کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں پراجیکٹ امور اور چائنیز کی سکیورٹی کاجائزہ لیاگیا،چیف سکیورٹی آفیسرکوہدائت کی گئی کہ چائنیز کی سکیورٹی کے لئے ایس او پی کے مطابق تمام اقدامات عمل میں لائیںاور چائنیز کی موومنٹ کی بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کوسخت سکیورٹی فراہم کی جاسکے ۔

مین گیٹ انٹری پوائنٹس اورچائنیز رہائشی کالونیوں پرچیکنگ اور سکیورٹی انتہائی سخت کریںاورمیٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے تلاشی لی جائے۔ سائنوہائیڈروپراجیکٹ کی بائونڈری پرگشت کرتے ہوئے کڑی نگرانی رکھیںاور مشکوک افرادکوچیک کریں اور اپنی ڈیوٹی کواحسن طریقے سے سرانجام دیںتاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں