ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کا صفایا کر دیا جائیگا، تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چاروں تحصیلوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

جمعہ 28 ستمبر 2018 23:08

جھنگ۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کا صفایا کر دیا جائیگااس ضمن میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چاروں تحصیلوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر بسوں اور ویگنوں کے غیر قانونی اڈوں کو ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سمیت ٹرانسپورٹر حضرات اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کے حوالہ سے چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی پولیس کے ہمراہ آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ بسوں،ویگنوںاوررکشہ اسٹینڈ کو چوکوں اور سڑکوں سے فوری طور پر لاری اڈہ میں منتقل کیا جائے جس سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹ بنا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے عمل میں تیزی لائی جائے اور اس حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر جامع رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں