تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تحصیل اٹھارہ ہزاری میںپانچ کروڑ مالیت کا 5ہزار کنال رقبہ واگزار کروایا گیا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 23:51

جھنگ۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت تحصیل احمدپور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ایک سرکاری سرکلر کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے چک نمبر7/2 تھل جنوبی میں پانچ کروڑ مالیت کا 5ہزار کنال رقبہ واگزار کروایا گیاجبکہ تحصیل احمد پور سیال میں پتن روڈ اور گڑھ موڑ ، گڑھ مہاراجہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک کنال دس مرلہ زمین واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 14لاکھ7ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

سرکلر میں اس عزم کا اظہر کیا گیا ہے کہ ضلع بھر کو تجاوزات سے پاک کردیا جائیگا اس ضمن میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں