ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کاتحصیل اٹھارہ ہزاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعہ 4 ستمبر 2020 18:04

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محسن عالم کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آئے ہیں متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ متاثرین کیلئے محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کی طرف سے موبائل ڈسپنسریاں اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم ہیں جن میں متاثرین کو ضرورت کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ا س ضمن میں میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہیگا۔

میڈیکل کیمپس میں انٹی سنیک ، ریبیز اور ملیریا سمیت ضروری ادویات میسر ہیںجبکہ جانوروں کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے لگائے گئے کیمپس پر ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کے اخراج و آمد کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس حوالہ سے پیشگی انتظامات بھی مکمل ہیں۔محکمہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، انہار سمیت دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔

متعلقہ محکمہ جات کی سیلاب سے متعلقہ مشینری اور آلات فعال حالت میں ہیں جبکہ پانی کے بہا?کی صورتحال وقتاً فوقتاًنوٹ کی جا رہی ہے اور اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ کنٹرول روم بھی فعال ہے جہاں سے شہری پانی کے بہا ?بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران مقامی لوگوں سے سیلابی صورتحال بارے گفتگو بھی کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں