جھنگ ، ٹریفک حادثے میں 2افرادجاںبحق

جمعرات 5 اگست 2021 21:29

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) جھنگ سرگودھا روڈ پر چنڈ اڈا کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاںبحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور ڈمپر میں تصادم ہوا گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس دے کر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں موجود دو افراد مشتاق ولد عبد الستار 40 سال،عابد ولد جہانگیر 40 سال موقع پر جاں بحق ھوگئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں افراد ڈیڈ باڈی بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں