4 گھر کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کا سامان و نقد ی چوری کر کے فرار

بدھ 27 مئی 2015 20:31

جھنگ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) نواحی علاقے میں چار نامعلوم ا فراد ایک گھر کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کا سامان اور نقد ی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطا بق جھنگ کے نواحی علاقے کوٹ خیرا کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو دی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ گزشتہ شب چار نامعلوم افراد نے اس کے گھر کی چھت پھاڑ کر کمرے سے طلائی زیورات ،موبائل فون اور نقدی 282000۔روپے چوری کر لئے ۔ پولیس تھانہ صدر جھنگ نے مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں