جھنگ، تیل چوری کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے 8 افراد گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 18:22

جھنگ۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پولیس تھانہ موچی والا نے پارکو کی مین پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے 8۔افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 14ہزار لیٹر تیل ، 9۔آئل ٹینکر ،کلمپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے گزشتہ روزتھانہ مو چیوالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ حکومت پاکستان اور پارکو کی مشترکہ سپلائی پائپ لائن سے ڈیزل چوری کیا جارہا ہے ، جس پر ڈی ایس صدر سرکل محمد طاہر کچھی کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ موچی والا راناعطا الرحمان، سب انسپکٹر صابر حسین، اے ایس آئی جاوید اقبال اور دیگر پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پارکو سپلائی پائپ لائن کے علاقہ جات میں خصوصی گشت اور نگرانی کے ذریعے چک نمبر216ج ب کے ایک مکان کا سراغ لگا کر کامیاب ریڈ کیا تو وہاں ایک 14فٹ گہری خفیہ سرنگ دریافت ہوئی جس کے زریعے پارکو سپلائی پائپ لائن میںکٹ لگا کر تیل چوری کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قومی تنصیب کو نقصان پہنچا کر لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل چوری کرنے والے اس سنگین جرم کے مرتکب ملزمان کے خلاف تھا نہ موچی والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں