جھنگ، سرکاری لکڑی چوری کر نے پر ایک شخص قتل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:38

جھنگ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) جھنگ کینواحی گائوں میں سرکاری لکڑی چوری کر نے سے روکنے پر ہمسائے نے ایک شخص کو قتل کر دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق موضع بگھڑی کے رہائشی غلام فرید کے گھر کے سامنے سرکاری لکڑی پڑی تھی جسے اس کا ہمسایہ سجاد اٹھانے آیا جس پر غلام فرید نے یہ کہ کر لکڑی اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی کہ یہ اس کے پا س امانت ہے لیکن سجاد نے مشتعل ہو کر تلخ کلامی کی جھگڑا بڑھنے پر سجاد نے غلام فرید کا گلہ دبا دیا اور اسے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ کے اندراج کے بعدملزم سجاد کو گرفتار کر لیا اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں