جھنگ میںسالانہ محفل نعت مصطفیﷺ پرسوں ہو گی

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ربیع الاول کے سلسلہ میں حافظ طاہر بلال چشتی کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت مصطفی ﷺ پرسوں 31دسمبر بروز ہفتہ ایک بجے دوپہر چشتی ماڈل فارم ملہوانہ موڑ میں منعقد ہو گی جس میں حضرت عبداللہ درخواستی کے نواسے پیر سیف الرحمن درخواستی خصوصی طور پرشرکت کریں گے جبکہ پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا عثمان طارق اور ثناء خوان مصطفیٰ فیصل بلال حسان بھی شرکت کریں گے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں