جھنگ میں بلدیہ کاپہلابجٹ اجلاس

منگل 28 فروری 2017 23:51

جھنگ ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء)جھنگ میں بلدیہ کاپہلابجٹ اجلاس وائس چیئرمین سیدتصور شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں جگہ جگہ لگے غیرقانونی بازاروں اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے قراردادبھی پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے دوسرے اور بجٹ کے پہلے اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین سیدتصورشاہ نے کی۔

چیئرمین بلدیہ شیخ نوازاکرم،سی ای او بلدیہ انور بیگ،روف گجرپپو نول،خالد جٹ،ظفر گوگا اور زرینہ شیخ سمیت کونسلرز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔چیئرمین شیخ نوازاکرم کاکہنا تھا کہ بلدیہ کو ابھی خاصی مشکلات کا سامنا ہے ،سیوریج کے مسئلے کاحل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بلدیہ کے تمام معاملات ادھار پرچل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی فنڈز ملنے کے بعدمسائل کم ہوجائیں گے۔

اجلاس میں تمام تجاویز کومنظور کرلیا گیا۔ کونسلر ظفر گوگا کا قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی بازار لگے ہیں جہاں پرغیرمعیاری اشیاء فروخت کرکے عوام کولوٹاجارہا ہے ان کو بند کروایا جائے۔تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی آپریشن کاآغازکیاجائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ کی آمدنی بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ شہر بھر کی تعمیر و ترقی کیلئے سب مل جل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں