ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 اکتوبر 2020 18:21

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ان خیالات کااظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

اس وقت کرونا وائرس کے 2 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 21870 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 508 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 493 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی جہلم راوٴ پرویز اختر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 491 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1525 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 3 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1464 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 58 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 15357 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2 ٹیچرز صاحبان کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 12925 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2430 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں