ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 16:56

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، تفصیلات کے مطابق ضمیر حسین SIتھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران اختر ولد غزن حسین ساکن گڑھا جٹاں سے کلاشنکوف معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد فیاض ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسماة نازیہ بی بی زوجہ رحمن دین ساکن کریم پورہ جہلم سے 500گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں