کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں اوورسیز بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:33

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں اوورسیز بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم میں اورسیز بلاک کی سنگ بنیاد رکھی، انہوں نے کہا ہے کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کے لئے صحت عامہ کے سینٹرز میں بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اس موقع پر ایم ایس فاروق بنگش، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈووکیٹ فرخت ضیا کمال و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن/ ایڈووکیٹ فرخت ضیاء کمال وچوہدری پرویز اختر نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ میں بتایا ہے کہ396ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، اس بلاک کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی سی جہلم نے کہاہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں