ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا سول ویٹرنری ہسپتال چک اکا کااچانک دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر صف سلیمان ساہی نے مویشی پال حضرات تک سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کا غاز سول ویٹرنری ہسپتال جہلم کے معائنے سے کیا۔بعد ازاں انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال چک اکا، تحصیل دینہ کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صف ساہی نے اداروں کی صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری اور خدمات کی فراہمی کو دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ہسپتال ریکارڈ کے مطابق مویشی پال بھائیوں سے وصول کردہ فیڈ بیک پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ سٹاف کو شاباش دی۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر غلام مرتضی ارشد اور ڈپٹی ڈائیریکٹر تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود بھی، ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں