جہلم،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم بدر فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم 2022سے تھانہ ڈومیلی پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا ،ڈومیلی پولیس نے سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں