جہلم، ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی

دو منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑی کاروائی، 02منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ، صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان طیب اور مدثر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم مدثر محبوب سے 07کلو200گرام چرس اور پسٹل30بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لئے گئے، جبکہ ملزم طیب سے 560گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ اور اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات پر جہلم پولیس منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں