تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

ْجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ڈی پی اوجہلم ناصرمحمود باجوہ کی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات، بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور پولیس تعاون کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو، دورے کے دوران ملک خاور شہزاد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مظہر اکرام سینئر وائس پریزیڈنٹ، حافظ غلام مصطفی وائس پریزیڈنٹ اور دیگر ارکان چیمبر آف کامرس بھی موجود تھے، صدر چیمبر آف کامرس نے ڈی پی او جہلم کو سمال انڈسٹریز آمد پر خوش آمدید کہا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی کاوشوں کو سراہا ، بزنس کمیونٹی سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، ڈی پی او جہلم کی طرف سے چیمبر آف کامرس کو باہمی تعاون سے معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ناصر محمود نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسی بھی لا اینڈ آرڈر صورتحال یا سیکیورٹی خدشات کی صورت میں تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او جہلم ۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں