ڈپٹی کمشنر جہلم کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام بارے آگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 24 مئی 2024 20:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ڈی سی آفس تا وائے کراس تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور بیماریوں سے بچانا ہے آج کی واک کا مقصد اس حوالے سے آگاہی اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ترقی یافتہ ممالک کی پہچان ہے پنجاب حکومت صوبہ بھر میں شہروں اور دیہاتوں کی صفائی ، کوڑا کرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے اور اس حوالے سے شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک بہترین تعلق پیدا کرںے کے لیے کوشاں ہے ہر یونین کونسل اور ہر گاوں میں اس مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں