جہلم میں سیاہ تیتروں کا مقابلہ منعقد کیا گیا

اتوار 6 جون 2010 17:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔06جون۔2010ء) جہلم میں سیاہ تیتروں کا ٹورنامنٹ منعقد ہوا جسمیں ملک بھر سے شائقین سیاہ تیتر نے شرکت کی ۔ مقابلہ میں سب سے پہلے پانچ منٹ اور دس منٹ کے راؤنڈز ہوئے ، بعد ازاں ایک گھنٹہ پر مشتمل فائنل راؤنڈ ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں سب سے زیادہ آوازیں نکالنے والے تیتر کو پہلے ، دوسرے اور تیسرے انعام کےحقدارقرار دیا گیا۔ تیتروں کے شائقین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے لئے ایک تیتر کی تربیت کے دوران تیتر کو بادام زعفران اور دیگر قیمتی خوراک دی جاتی ہیں ، اور اسکی تیاری کے لئے تین سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں