جہلم ویلی میں کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لیے انڈر 19 آزاد کشمیر فٹ بال چمپیئن شپ کا انعقاد

جمعرات 21 دسمبر 2023 15:45

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2023ء) سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ تہذیب النساء اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرکی خصوصی ہدایت پر کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لیے انڈر 19 آزاد کشمیر فٹ بال چمپیئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہی,اس سلسلہ میں ضلع جہلم ویلی کی انڈر 19 فٹ بال ٹیم کی سلیکشن کے لیے مورخہ 20 دسمبر کو سب ڈویژن چکار میں ٹرائیلز کا انعقاد کیا گیا، ہٹیاں بالا اور چناری کے ٹرائیلز کا انعقاد 23 دسمبر ڈگری کالج گراؤنڈ چناری بروز ہفتہ ہوں گے، جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑی شرکت کریں گیاس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس جہلم ویلی اشفاق احمد سلہریا،صدر تحصیل فٹ بال ایسوسی ایشن چکار، صدر معلم بوائزہائی سکول چکار، پرنسپل بوائز ڈگری کالج چکار اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں، ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور سول سوسائٹی نے محکمہ سپورٹس کے اعلی آفیسران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس جہلم ویلی کو چکار کے مقام پرٹرائیلائز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کی کھیلوں کے حوالہ سے کار کردگی کو سراہا اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس کو مبارکباد پیش کی-

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں