جہلم ویلی ،رمضان المبارک میں ایک مستحق خاندان کو کم وبیش 25000 روپے مالیت تک کا راشن تقسیم کیا جائے گا

بدھ 14 فروری 2024 13:48

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی سے سماجی رہنما چیئرمین HCWO و SHF انٹرنیشنل سید احسان الحسن گیلانی و عبدالرزاق خان آفیسر کلسٹر انچارج اسلامک ریلیف پاکستان آزادکشمیر کی آمدہ رمضان المبارک کے دوران یونین کونسل سینا دامن کے گاؤں بنی حافظ شریف و پرہوڑ و بنی ہوتریڑی و بنی لنگڑیال و ناٹو و سربکلہ شہروں میں انتہائی مستحق گھرانہ جات میں رمضان راشن پروگرام کے تحت 500 مستحق گھرانہ جات میں خوراک کی تقسیم کے ضمن میں میٹنگ ہوئی عبدالرزاق خان و خواتین سٹاف جن کا تعلق اسلامک ریلیف سے ہے نے رمضان راشن پروگرام سے متعلق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک مستحق خاندان کو کم وبیش 25000 روپے مالیت تک کا راشن تقسیم کیا جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے اسلامک ریلیف اور ضلع جہلم ویلی میں فلاحی امور انجام دینے والی تنظیم HCWO کے چیئرمین سید احسان الحسن گیلانی کے کردار کو سراہا جن کی کاوشوں سے اسلامک ریلیف ہر سال ضلع جہلم ویلی میں رمضان راشن پروگرام و قربانی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے اور سینکڑوں مستحق خاندان مستفید ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے اسلامک ریلیف اور HCWO کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں