جہلم ویلی، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ،ملزم پابند سلاسل

اتوار 7 اپریل 2024 15:20

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) تھانہ پولیس سٹی نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 7 اپریل 2024 کو ہٹیاں بالا بازار میں غیر قانونی طور پر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں سے چندہ مانگنے پر مسمی محمد یوسف ولد شیر داد سکنہ کوہستان پٹن حال مانسہرہ کو نوید الحسن ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا نے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے بند حوالات کر دیا۔کسی بھی مقصد کے لیے لوگوں سے چندہ مانگنا چندہ باکس روڈ پر رکھنا قانوناً جرم ہے جو بھی ایسا فعل کرے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں