صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 اپریل 2024 16:37

صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نےبتایا کہ صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان  کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122  سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افراد نےدرخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سےزیر التواء واجبات جاری کروائے جانےکی استدعا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر( نےمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کابے حدشکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں