حکومت پنجاب کے واضع احکامات پر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنڈدادنخان میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) حکومت پنجاب کے واضع احکامات پر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنڈدادنخان میں  نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہفتہ کے روز انسپکٹر ایکسائیز مدثر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  للہ چوک پر پکٹ لگاکر چاروں اطراف سے آتی جاتی گاڑیوں موٹر سائیکلوں  رکشہ جات کی چیکینگ شروع کی تو خوف کے مارے متعدد وہیکل مالکان دور سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کر کے انتظار کرنے لگے کہ کب عملہ ادھر ادھر ہوتا ہے جبکہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان نے بھی پتلی گلی سے گذرنے کو ترجیح دی مگر کب تک ادھر انسپکٹر ایکسائیز مدثر نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک پانچ گاڑیوں کے خلاف کاروائی میں لائی گئ ہے تاہم یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا بدون نمبر پلیٹ گاڑیوں اور ایکسائیز ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دینگے۔


جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں