حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او جہلم نے  شہریوں کو فردًا فردًا خود سنا، بذریعہ انچارج کمپلینٹ سیل مارک شدہ درخواستوں اور انکوائریز پر فوری کاروئی عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کی ہدایات دیں، تمام متعلقہ افسران کو مختص کردہ وقت کے اندر مارک شدہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،  میرے دروازے جہلم کی عوام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں، جہاں شہری بغیرکسی انتظار کے اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں،  روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل اور کم وقت میں قانونی  تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں