جہلم، ضلع پولیس کے عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

بدھ 19 ستمبر 2018 21:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ضلع پولیس نے عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے آج انتظامات کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر 750پولیس آفسران اور ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیںگے۔

اس کے علاوہ ایلیٹ فورس سپیشل برانچ ،کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ،بم ڈسپوزل سکواڈ،ریسکیو 1122کے اہلکار بھی اپنے فرائض ادا کریںگے۔انہوں نے بتایا کہ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں جبکہ جلوس میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر مقامی رضا کاروں اور مختار فورس کے جوانوں کے ذریعہ چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تلاشی لی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر تمام کاروباری ادارے تاجر بند رکھیںگے۔اسی طرح حساس مقامات پر موجود تمام راستوں اور گلیوں کو خار دار تار کے ذریعے بند کر دیاجائیگا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن کا مقصد ہر آنے والی مشکوک گاڑی اور افراد کو چیک کرنا ہے۔جبکہ حکومت نے جن علماء اور دوسرے دیگر لوگوں کا ضلع میں داخلہ بند کیا ہوا ہے اس حکم پر سختی سے عمل کروایا جائیگا۔

جبکہ اگر اس طرح کا کوئی بھی شخص کسی کے گھر میں آیا تو اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہوگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی نامعلوم شخص سے نہ تو بات کریں اور اگر کوئی انہیں مشکوک لگے تو فوری طور پر ریسکیو 15اور پولیس کنٹرول روم پر اطلاع کریں۔جو اس مقصد کے لیے دن رات کام کرے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں