سیاحوں کی مشکلات میں کمی کے لیے 11 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی،سیاحوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکینوں کو ریلیف ملے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) :کھیوڑہ نمک کی کان کی وجہ سے پوری دنیامیں مشہو رہے ، یہ علاقہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنتاہے اور سالانہ لاکھوں سیاح نمک کی کان دیکھنے آتے ہیں، فروغ سیاحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سیاحت کو فروغ دینے کے لئے لللہ تا کھیوڑہ کارپٹ روڈ جلد تعمیر کی جاے گی، 11 کلومیٹر سڑک کی تعمیر سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی ہو سکی گی، سیاحوں کے لئے کھیوڑہ میں معیاری اور سستی کافی شاپ و کینٹین نمک سے بنائی جائیگی جو سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، نمک کی کان میں سیر کروانے کے لئے ڈبل ٹریک پر کام کیا جائیگا ، شٹل سروس مزید خوبصورت بنا کر سیاحوں کو راغب کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کھوڑا نمک کی کان کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیے ۔ اس موقع پر اے سی گوہر وزیر، چوہدری فیصل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم، ڈی او انفارمیشن اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ یہاں کثیرتعداد غیر ملکی سیاحوں کی بھی ہوتی ہے ۔ مگر اس علاقہ کی محرومی بھی کسی ڈھکی چھپی نہیںہفتہ وار انتظامی دورے، کھلی کچہری ، متحرک ٹیم کی صورت میں اس علاقے میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں