اسسٹنٹ ڈایئریکٹر ماحولیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ تمام وارڈز میں صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 18:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) اسسٹنٹ ڈایئریکٹر ماحولیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے پی ایم اے کے صدر و ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن سے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تفصیلات کے مطا بق اسسٹنٹ ڈایئریکٹر ماحولیات ضلع جہلم اظہار الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے آج اچانک ہسپتال کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے پی ایم اے کے صدر و ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہسپتال کے تمام وارڈز ،ایمرجنسی، سی سی یو،آئی سی یو کا دورہ کر کے وہاں پر موجود تمام گندگی،مریضوں پر استعمال ہونے والی سرنجز اور ادویات کے کورز کو جلا کر پھنکنے اور ظائع کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں