اشیاء ضروریہ کی قیمتیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:39

اشیاء ضروریہ کی قیمتیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اشیاء ضروریہ کی قیمتیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام اچھا فروٹ اور اچھی سبزی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس چیک کرنے کے لئے تمام ا نتظامی افسران کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔ڈی سی کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں