جہلم پولیس کی بچھڑوں کواپنوں سے ملوانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے للہ پولیس نے ذہنی متاثرہ شخص کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء)   جہلم پولیس کی بچھڑوں کواپنوں سے ملوانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے للہ پولیس نے  ذہنی متاثرہ شخص کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، گمشدہ شخص محمد کاشف دوران گشت للہ پولیس کو ملا، للہ پولیس نے محمد کاشف کے لواحقین کو بھلوال ضلع سرگودھا سے ٹریس کر کے ذہنی متاثرہ لا پتہ شخص گھر والوں کے حوالے کر دیا، لواحقین کی جہلم پولیس کو ڈھیروں دعائیں اور اظہارِ تشکر، جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں