سول ڈیفنس جہلم کی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کیخلاف کاروائی

اس طرح کی کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی تا کہ آگ لگنے والے حادثات سے جا سکے،سول ڈیفنس آفیسر توقیر حیدر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 اکتوبر 2019 17:18

سول ڈیفنس جہلم کی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کیخلاف کاروائی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سول ڈیفنس جہلم کی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفسر توقیر حیدر کی سربراہی میں غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی اور پانچ عدد غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کو سربمہر کردیا عوامی و سماجی حلقوں نے سول ڈیفنس جہلم کی کارکردگی کو سراہا گیا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے توقیر حیدر سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہاکہ اس طرح کی کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی تا کہ آگ لگنے والے حادثات سے جا سکے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام اور صحافی برادری کے تعاون سے اس مشن کو جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں