جہلم، عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز

جمعہ 15 نومبر 2019 21:47

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدیات پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کسی کو کھیلنے کا حق حاصل نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سختی سے نمٹا جائیگا۔انسداد عطائیت اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او پنڈ دادنخان اور ڈی ڈی ایچ او دینہ اویس خٹک نے اپنی اپنی تحصیل میںایک میڈیکل سٹور اور ایک کلینک سیل کردیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں