م*تمام پولیس ملازمین عوام کو امن و امان فراہم کرنے کو یقینی بنائیں،ڈی پی او جہلم

پیر 18 نومبر 2019 22:57

sجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) تمام پولیس ملازمین و ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کو پوراکرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے آج پولیس لائن میں منعقدہ جنرل پریڈ میں سلامی لینے کے بعد پریڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی سٹی و صدر کے علاوہ ایس ایچ اوز و دیگر پولیس ملازمین موجود تھے انہوں نے پولیس ملازمین سے کہا کہ وہ تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آکر ان کے مسائل قانون اور میرٹ کے مطابق حل کریں جبکہ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کاروائی کرکے انکی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت ٹیم ملکر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری،منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ضلع سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے آپ لوگ پورا کریں جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پریڈ کرتے ہوئے ڈی پی او کو سلامی دی

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں