جہلم ،ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 12 جون 2021 19:53

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ، ریسکیو, ایجوکیشن و دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران سمیت میونسپل کمیٹیوں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی اور متعلقہ دائرہ کار میں اینٹی ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس امر کی تاکید کی کہ مذکورہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام معاون محکمے اینٹی ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈینگی سرویلنس کا تمام تر عمل مقررہ ایس او پیز کے عین مطابق ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی و تحصیل سطح پر سرکاری محکموں کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کے سو فیصد وزٹس مکمل کر کے جائزہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کے ڈینگی کنٹرول کی سرگرمیوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس اہم ذمہ داری ہے اور سرویلنس کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری تلفی یقینی بنانا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں