حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے ، 5افراد گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 20:32

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) :حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے ، 5افراد گرفتار ، شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے والوں کو ہوئی رعایت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے دوران 1842 کے قریب انسپکشن کی گئی جس میں 25 مقامات پر قانون کی خلاف ورزی پائے جانے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تندوروں کو47 ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں