محکمہ وائلڈ لائف نے جانوروں، پرندوں کا کاروبار کرنے والوں کیلئے لائسنس کی حتمی تاریخ مقررکردی

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) محکمہ وائلڈ لائف نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کا کارروبار کرنے والے افراد کے لئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقررہ تاریخ تک لائسنس نہ بنوانے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

لائسنس نہ بنوانے والے ڈیلرز و دکانداروں کو قید، جرمانہ یا مال ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔محکمہ وائلڈ لائف نے جانور اور پرندوں کے لئے رجسٹریشن وتجدید کے لئے 50 ہزار روپے،پرندے کے لئے رجسٹریشن و تجدید فیس 30 ہزار روپے مقرر کی ہے۔محکمہ کی جانب سے لائسنس وتجدیدکروانے کے لئے آنے والے افراد سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے۔عوام کی آسانی او ر رہنمائی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف نے99212384 042 نمبر بھی جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں