جہلم پولیس نے دو مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،چھینی گئی رقم اور رکشہ برآمد

پیر 22 اپریل 2024 19:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) جہلم پولیس نے ڈکیتی اور رکشہ چوری کے دو مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم اور رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ چوٹالہ نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بر آمد کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او صدر نثار احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے رکشہ برآمدکرلیا۔

صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں