شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے ،ڈی سی جہلم

منگل 14 مئی 2024 16:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے ہر شہری کو یہ تربیت ضرور حاصل کرنی چاہئیے خاص طور پر طلبا و طالبات جوہمارا مستقبل ہیں ان کو شہری دفاع، فرسٹ ایڈ جیسی ضروری چیزوں سے آگاہی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول میں منعقدہ سول ڈیفنس کیجانب سے شہری دفاع کی مشق کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے حالت امن، جنگ اور ہنگامی صورتحال میں شہری دفاع کے اہلکاروں کے کردار بارے عملی مشق کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اس مشق میں ضلعی پولیس، سکول کے طلبا اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی جہلم نے شہری دفاع کی تربیت اور کارکردگی پر شہری دفاع کے اہلکاروں کوشاباش دی۔\378

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں