شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے،ڈی سی جہلم

ہر شہری خاص طور پر طلبا و طالبات جوہمارا مستقبل ہیں ان کو شہری دفاع، فرسٹ ایڈ جیسی ضروری چیزوں سے آگاہی ضروری ہے ، سدہ رملہ علی

منگل 14 مئی 2024 22:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے ہر شہری کو یہ تربیت ضرور حاصل کرنی چاہئے خاص طور پر طلبا و طالبات جوہمارا مستقبل ہیں ان کو شہری دفاع، فرسٹ ایڈ جیسی ضروری چیزوں سے آگاہی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول میں منعقدہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہری دفاع کی مشق کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے حالت امن، جنگ اور ہنگامی صورتحال میں شہری دفاع کے اہلکاروں کے کردار بارے عملی مشق کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس مشق میں ضلعی پولیس، سکول کے طلبا اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی جہلم نے شہری دفاع کی تربیت اور کارکردگی پر شہری دفاع کے اہلکاروں کوشاباش دی، جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں، طلبا و طالبات میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں