جہلم ، خاتون سے ریپ اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) جہلم میں خاتون سے ریپ اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارہوگیا۔ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا،ملزم گزشتہ چند ماہ سے ڈومیلی پولیس کو خاتون سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم خاتون کے قتل کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں