جہلم،ضلعی انتظامیہ نے 100 گرام تندوری روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر دی

جمعہ 24 مئی 2024 22:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) جہلم ضلعی انتظامیہ نے 100 گرام تندوری روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر دی۔ پرائس ریویو کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں آٹا کی قیمتیں کم ہونے کہ وجہ سے صوبائی حکومت کے احکامات پر 100 گرام تندوری روٹی کی قیمت مزید کم کر کے 14 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر محکمہ خوراک سے تحریری رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

گندم کی قیمت میں واضح کمی کے بعد تندوری روٹی کی قیمت میں کمی تو کردی گئی ہے لیکن تاحال بیکری کی اشیاء اور مٹھائی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی، جبکہ پنجاب کے باقی اضلاع میں بیکری مصنوعات اور مٹھائی کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں جس کے مطابق ڈبل روٹی 700 گرام 120 روپے، ڈبل روٹی (بریڈ) 900 گرام 70 روپے، کیک رس 850 روپے فی کلو گرام، رس (پاپے) سادہ 480 روپے فی کلو گرام، بسکٹ سادہ850 روپے فی کلو گرام، جبکہ ہر قسم کی مٹھائیوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی کردی گئی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں