سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 ستمبر 2021 12:21

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2021ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا خالد نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوان نسل میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں جس سے ان میں مقابلے کی نئی روح پروان چڑھتی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں یہ بات انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کہ زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد طارق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ رانا خالد نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہتری کی طرف لانے کے لئے سپورٹس ایک مثالی کردار ادا کرتی ہے، ضلع جہلم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہت محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں