ٹڈی دل کی وجہ سے زمینداروں کو ناقا بل تلافی نقصان پہنچا ہے ،بحالی کیلئے صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے ، آغا لعل جان احمد زئی

منگل 9 جون 2020 19:54

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2020ء) زمیندارکسان اتحاد کے مرکزی صدر آغالعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ قلات کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے ٹڈی دل نے نرمک جوہان شیخڑی مورگند گیڈی اسکلکو اور دیگر علاقوں میںزمینداروں کی کرڑوں روپے کی تیار فصلوں کو چٹ کر دیا ہے صوبائی حکومت اور عالمی ادارے ٹڈی دل کے تدارک کے لیئے فوری طور پر اقدامات کرے اگر چھ مہینے قبل پی ڈی ایم آئے بلوچستان میں ٹڈی دل کے خلاف کاروائی کرتے تو آج زمینداروں کی کروڑوں روپے کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے بچ جاتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد نصیرآباد کے صدر سردارزادہ میر زاہدلہڑی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف محکمہ زراعت کی اسپرے مہم ناکافی ہے پی ڈی ایم ائے کی جانب سے پہلے جو ادویات فراہم کیئے گئے تھے وہ ٹڈی دل کو نہیں مار سکیں بعد ازاں جو ادویات محکمہ زراعت کی فراہم کی گئی وہ بھی ناکافی ثابت ہو ئے ٹڈی دل کی تدارک کے لیئے ایریل اسپرے کیا جائے اور غریب زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ کے لیئے اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی وجہ سے زمینداروں کو ناقا بل تلافی نقصان پہنچا ہے جن کے بحالی کے لیئے صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں