ْزرعی کھادوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہو گیاہے ،عبدالحفیظ عمرانی

جمعہ 19 نومبر 2021 17:00

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) زمیندار کسان اتحاد کے رہنمائوں عبدالحفیظ عمرانی علی محمد نیچاری ملک یوسف مغل عبد الرسول کھیازئی ماسٹر غلام نبی بارازئی حاجی رحمت اللہ بنگلزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ زرعی کھادوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہو گیاہے زراعت جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہاتھا کھادوں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے زمینداروں نے زمیندار کا شعبہ ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اگر کھا دوکی قیمتوں میں مناسب کمی نہیں لائی گئی تو بلوچستان کی زرعی زمینیں بنجر زمین میں تبدیل ہو جائے گی اور لاکھوں لوگوں کا رزگار چھن جائے گاجس سے حکومت کے مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ کی موجودہ حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے زرعی کھادوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے ہیں جس سے زمینداری بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زرعی کھادوں کے بغیر ممکن نہیں ہے اور اب حکومت کی جانب سے زرعی کھادوں کی قیمتوں میں بے تحا شا ا ضافہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ زمیندارا ر بڑی تعداد میں زمینداری کا شعبہ چھوڑے دیگر شعبوں سے منسلک ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر زمینداروں زراعت کا شعبہ بند کر دیا تو پورے پاکستان کی زرعی زمینیں بنجر زمینوں میں تبدیل ہو جائیں اور ملک کے لاکھوں لوگ بے روز گار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ڈی ائے پی نو ہزار رپے نائیٹرو فاس پانچ ہزر روپے سو نا یو ریا دو ہزار پانچ سو کا ہو گیا ہے جو کہ زراعت کے لیئے خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سنجید گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زرعی کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے بصورت دیگر لاکھوں لوگ بے روز گار ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں