قلات ، بنکوں میں پیسے ختم ،

اے ٹی ایم مشینیں بند ،ملازمین اور صارفین در در کی ٹوکریں کہانے پر مجبور ہو گئے

ہفتہ 18 اگست 2018 17:14

قلات ، بنکوں میں پیسے ختم ،
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) قلات میں بنکوں میں پیسے ختم ائے ٹی ایم مشینیں بند ملازمین اور صارفین در در کی ٹوکریں کہانے پر مجبور ہو گئے حکومتی علان کے باوجود بنکوں کے نااہل اہلکاروں کی وجہ سے ملازمین تا حال تنخواہوں سے محروم ہیںقلات کی چار بنکوں نیشنل بنک یو بی ایل مسلم کمرشل بنک اور بنک الحبیب میں بیسوں کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے بنک اہلکار وں نے ائے ٹی ایم مشینیں بھی بند کر دی ہیں بنک اہلکار سسٹم کی خرابی لنک ڈائون بنک اکائونٹ میں غلطی کا بہانہ بنا کر ملازمین اور صارفین کو ٹال رہے ہیں جبکہ زمہ دار زرائع سے معلوم ہو اہی کہ بنک زمہداروں نے بروقت پیسوں کے لیئے درخواست نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بنکوں میں پیسوں کی قلت پیدا ہو گئی ہیں دوسری جانب بنکوں سے پیسے نہ ملنے اور ائے ٹی ایم مشینوں کی بندش سے صارفین میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں ان کا کہنا ہیکہ عید بلکل قریب آگئی ہیکہ شہریوں کو اپنے لیئے قربانی کی جانور لینے کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیئے عید کے کپڑے جوتے اور دیگر چیزیں خرید نا ہیں مگر بنکوں میں رقوم کانہ ہو نا اور ائے ٹی ایم مشینوں کی بندش سے ان کو خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے قلات کے بنکوں کے زمہ داروں کے ناروا رویہ کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں