سندھ فشریزڈپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی کے باعث گذشتہ مالی سال سی فوڈ برآمدات دو کروڑ ڈالر کم رہی

چونتیس کروڑڈالر مالیت کی ایک لاکھ چالیس ہزارٹن سمندری خوارک برآمد کی گئی

اتوار 2 اگست 2015 15:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) سندھ فشریزڈپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی کے باعث گذشتہ مالی سال سی فوڈ برآمدات دو کروڑ ڈالر کم رہی ،چونتیس کروڑڈالر مالیت کی ایک لاکھ چالیس ہزارٹن سمندری خوارک برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان فشریزایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان خلیجی ممالک سمیت دیگرکئی ملکوں کو بڑی تعداد میں سی فوڈ برآمد کرتا ہے تاہم گذشتہ کئی سال سے سندھ فشریز ڈپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی کے باعث سمندری خوراک کی برآمدات بھی مسلسل کمی کا شکار ہے، گزشتہ مالی سال سی فوڈ کی برآمدت میں دو کروڑ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،چھتیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالرمالیت کی ایک لاکھ چالیس ہزارٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی جبکہ مالی سال دوہزار تیرہ چودہ میں یہ برآمدات چھتیس کروڑ چودہ لاکھ ڈالرتھی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں