قلات میںکوچ اور پک اپ کے درمیان خوف ناک تصادم تین افراد جاںبحق نو افراد زخمی

اتوار 9 جون 2019 20:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2019ء) قلات میںقومی شاہراہ سنگداس کے مقام پر کوچ اور پک اپ کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجہ میں خاتون اور کم سن بچی سمیت تین افراد جاںبحق جبکہ خاتون سمیت نو افراد زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق قلات سے پارود جانے والی مسافر پک اپ سنگداس کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں غلام رسول ولد مراد بخش قوم زہری سکنہ دشت گوران رضیہ بی بی زوجہ علی اصغر قوم سرمستانی دس سالہ شاہدہ بنت علی اصغر سرمستانی جانبحق ہو گئیں جبکہ سیف اللہ، غلام قادر، ریاض احمد، غلام محمد ، خدا بخش ،سید خان ،عنایت اللہ، محمد حنیف اور بی بی نذرہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ سول اسپتال قلات پہنچا دیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو وراثاء کے حوالے کردیا گیاقلات پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں