جمعیت کے ارکین اسمبلی نے ہمیشہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کی ہے،مولانا عبدالرحمان رحمانی

جمعہ 20 مئی 2022 16:47

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالرحمان رحمانی نے کہا ہے کہ جمعیت کے ارکین اسمبلی نے ہمیشہ سے ہی ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کی ہے اور جمعیت علماء اسلام کے اراکین کی وجہ سے کسی بھی حکمران میں یہ ہمت نہیں ہوتی کہ وہ ناموس رسالت ﷺ کے قوانین میں ردوبدل کرے عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کی تقدس کی پامالی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،روضہ رسول ﷺ کی حرمت پر ہم سب اپنی جانیں قربان کرنے کے لیئے تیار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز اسلامی میں نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس مقدس جگہ پر فرشتے بھی اللہ تعالیٰ سے اجازت لیکر آتے ہیں وہاں جاکر یوتھیوں نے شرمناک حرکت کی ہے جس سے عالم اسلام کو ایک بہت بڑا صدمہ پہنچاہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے اس حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم انہوں نے کہا مسلمان ہو شیار رہیں اور ان دین دشمنوں اور اسلام دشمنوں پر نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جب تک جمعیت کا ایک بھی کارکن زندہ ہے ناموس رسالت ﷺ کے دفاع کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ارکین اسمبلی نے ہمیشہ سے یہودیوںاور قادیانیوں کی سازشوں کو ناکام بنا یا اور آئندہ بھی ناموس رسالت ﷺ کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا عوام قائدین جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں کو مضبوط کرے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں