خضدار سول ہسپتال شعبہ ڈینٹل ویرانے کا منظر پیش کررہا ہے،دانتوں کے درد میں مبتلا مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، انجینئر میر ثناء اللہ مینگل

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:02

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) قبائلی وسیاسی رہنماء انجینئر میر ثناء اللہ مینگل نے کہا ہے کہ خضدار سول ہسپتال شعبہ ڈینٹل ویرانے کا منظر پیش کررہا ہے تین ڈینٹل سرجن ہونے کے باوجودمرکوزہ شعبہ اکثر بند رہتا ہے دانتوں کے درد میں مبتلا مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ تین دنوں سے سول ہسپتال کا چکر کاٹ رہا ہوں ڈینٹل سرجن سیٹ پر موجود نہیں ہے جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق قبائلی و سیاسی رہنماء انجنیئر میر ثناء اللہ مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال خضدار کے شعبہ ڈینٹل کا گزشتہ تین دنوں سے چکر کاٹ رہا ہوں مگر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں مجھ سمیت دانتوں کے درد میں مبتلا درجنوں مریضوں کوروزانہ مایوس لوٹنا پڑتا ہیں انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال خضدار میںتین ڈینٹل سرجن ہونے کے باوجود تین دنوں سے ان میں سے ایک بھی سیٹ پر موجود نہیں جس کے باعث دانتوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکام بالا سے سول ہسپتال خضدار کے شعبہ ڈینٹل کے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں